شامی فوج نے ایک اسرائیلی ڈرون اور لڑاکا طیارے کو مار گرایا


شامی فوج نے ایک اسرائیلی ڈرون اور لڑاکا طیارے کو مار گرایا

شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے ایئر ڈیفنس نے ایک اسرائیلی ڈرون اور لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے شام کی سرکاری نیوز ایجنسی (سانا) کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایک اسرائیلی ڈرون اور لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔

شامی مسلح افواج کےکمانڈر انچیف نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے منگل کی رات کو القنیطره کے مضافات میں واقع ملک کی فوجی پوزیشنوں میں سے ایک کوھدف بنایا ہے۔

شامی فوج نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ اس حملے کے بعد شامی فضائی دفاعی سسٹم حرکت میں آیا اور القنیطره کے مغرب میں ایک اسرائیلی لڑاکا طیارے اور سعسع کے مغرب میں ایک جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔

شامی مسلح افواج کےکمانڈر انچیف نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت دہشت گرد گروہوں کی حمایت میں ہو رہی ہے جو دہشت گردوں کے ٹوٹے اور پسپا ہوتے ہوئے حوصلوں کو بلند کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

مسلح افراد کے حوصلے القنیطره کے مضافات میں شکست فاش کے بعد سے پست ہو گئے ہیں۔

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں