کوئٹہ میں بم دھماکے سے 2 اہلکار شہید 7 افراد زخمی


کوئٹہ میں بم دھماکے سے 2 اہلکار شہید 7 افراد زخمی

صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڑ پرپولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکے سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

خبررساں تسنیم نیوز کے مطابق، کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکے سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکے بعد علاقے کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیاہے۔

واضح رہے کہ سریاب روڑ کو کوئٹہ کے حساس علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں دہشت گردوں کی جانب سے ماضی میں بھی کارروائیاں کی جاچکی ہیں۔

ابھی تک مذکورہ بم دھماکے کی کسی دہشت گرد تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری