زیادہ ترشامی محاذ نسبتا پرسکون ہو گئے ہیں


زیادہ ترشامی محاذ نسبتا پرسکون ہو گئے ہیں

جنگ بندی کے ایک روز بعد شام بھر کے زیادہ تر محاذوں میں نسبتا فائربندی قائم ہے تاہم قنیطره شہر کے مضافات میں 23 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

دمشق سے تسنیم کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ آج صبح سےحلب کے زیادہ تر علاقوں میں جنگ کے محاذ نسبتا پرسکون دکھائی دے رہے ہیں۔ اسی طرح دمشق کے مضافات میں بھی زیادہ ترمحاذوں میں جنگ بندی اچھے انداز میں برقرار ہے۔

رپورٹ کے مطابق، تاہم حلب میں دہشت گرد گروہوں نے 1070 یونٹ کے پروجیکٹ کی جانب مارٹر فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

حلب کے جنوب مغرب میں فوجی یونیورسٹیوں کے علاقے میں شامی فوج کی پوزیشنوں اور حلب کے شمالی شہر الکاستیلو کے اردگرد علاقوں کو دہشت گردوں نے ہدف بنا کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

دہشت گردوں نے قنیطرہ کے شمالی مضافات میں شامی فوج کی پوزیشنوں کی سمت دراندازی کرنے کی کوشش کی تاہم شامی فوج نے مناسب ہتھیاروں کے ساتھ ان کی حرکات کو نشانہ بنا کے رد عمل کا اظہار کیا۔

شامی اپوزیشن سے وابستہ ہیومن رائٹس واچ کے مرکز نے دہشت گرد گروہوں کے تین سرغنہوں سمیت 23دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ یہ قنیطرہ کی شمالی پٹی کے جنوب میں موجود قادسیہ جنوب نامی گروہ کے دہشت گرد تھے جوشامی فوج کے ساتھ جنگ میں تین روز کے دوران مارے گئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری