ایران اور P5 + 1 کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات کا امکان


ایران اور P5 + 1 کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات کا امکان

ایک روسی اہلکار نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور P5 + 1 کے وزرائے خارجہ کے درمیان نیویارک میں ملاقات کا قوی امکان ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت خارجہ کے ایشیا شعبے کے سربراہ ضمیر کابلوف نے آج بدھ کو اعلان کیا ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایران اور P5 + 1 کے وزرائے خارجہ کے درمیان اجلاس  منعقد ہونے کا قوی امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس کے انعقاد کا نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان ملاقات میں جائزہ لیا جائے گا۔

روس ذرائع ابلاغ نے اس بارے میں لکھا ہے کہ ظریف اور لاوروف کی ملاقات کے حتمی ہونے کی صورت میں ان دونوں کے مذاکرات کا اہم موضوع نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر P5 + 1 اور ایران کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا جلد از جلد انعقاد ہوگا جبکہ اس اجلاس کا ایجنڈا ایٹمی معاہدہ ہوگا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 71واں اجلاس اگلے ہفتے نیو یارک میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری