سعودی جنگی طیاروں کا شمالی یمن میں اسکول پر حملہ


سعودی جنگی طیاروں کا شمالی یمن میں اسکول پر حملہ

سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے المیسرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے آج علی الصبح یمن کے صوبے صعدہ کے ایک اسکول پر بموں کی بارش برسائی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہےکہ اتحادی جنگی طیاروں نے آل عقاب خطے میں واقع ایک اسکول کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت زمین بوس ہوگئی اور آس پاس کے رہایشی مکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

سعودی جنگی جہازوں نے اسی علاقے کے ایک پٹرول پمپ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب آل سعود کے اتحادیوں نے آل شیخ اور آل عمر کے علاقوں پر بھی سخت گولہ باری کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اب تک یمن میں سینکڑوں اسکول، ہسپتال، مارکیٹیں اور دوسرے عوامی مراکز پر بمباری کرکے ملیامیٹ کردیا ہے اور انسانی حقوق کی تنظمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

کویت مذاکرات کی شکست کے بعد سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں شدت آئی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یمن کے رہایشی علاقوں پر دن میں کئی مرتبہ بمباری کی جاتی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا خیال ہے کہ اس ملک کی تمام سرحدوں کی ناکہ بندی کی وجہ سے عوام سخت مشکلات میں مبتلا ہیں۔

اقوام متحدہ نے دو ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ سعودی سربراہی میں کئے جانے والے حملوں کے نتیجےمیں اب تک 10 ہزار بے گناہ یمنی شہید اور تین میلین کے قریب بے گھر ہوگئے ہیں۔

دو لاکھ کے قریب یمنی  ملک سے ہجرت کر گئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ 26 میلین میں سے 14 میلین یمنی خوراک کی قلت سے دو چار ہیں جنہیں فوری امداد کی رسائی بے حد ضرورت ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری