سکھ برادری کی اڑی حملے سے متعلق پاکستان کی بھرپور حمایت

خبر کا کوڈ: 1195896 خدمت: دنیا
امرجیت سنگھ

بھارتی پنجاب کے سکھ رہنما امرجیت سنگھ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد پاکستان پر بھارتی الزام تراشی کی مذمت کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، بھارتی پنجاب کے سکھ رہنما امرجیت سنگھ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد پاکستان پر بھارتی الزام تراشی کی مذمت کی ہے۔
 
بھارتی پنجاب کے سکھ رہنما امرجیت سنگھ نے بنا ثبوت اور تحقیقات کے پاکستان پر اڑی حملہ کا الزام لگانے پر بھارتی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی سے چھٹکارہ حاصل کرنے اور خالصتان ریاست بنانے کے لئے پاکستان سکھوں کی سفارتی مدد کرے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سکھ برادری پاکستان کی مدد سے خالصتان ریاست بنا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ میں مقیم سکھ رہنما چرن سنگھ نے بھی چند روز قبل پیشکش کی تھی کہ اگر پاکستان ساتھ دے تو سکھ برادری خالصتان بنانے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیرکو بھی آزاد کروائیں گے۔

خیال رہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ اپنے عروج  پر ہے۔ خواہ کشمیری مسلمان ہوں یا بھارتی سکھ، ہندوستان کے تعصب اور مظالم سے کوئی اقلیت محفوظ نہیں۔

اسی زمرے میں جہاں کشمیری اپنی آزادی کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں وہاں بھارتی سکھ بھی حکومت سے سکھ ریاست بنانے کا مطالبہ کئے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ ریپبلک آف خالصتان کی زور پکڑتی اس تحریک کی ہندو سخت مخالفت کر رہے ہیں لیکن ہندوؤں کی روز بروز بڑھتی ہوئی ناانصافیوں سے سکھ برادری کے دلوں میں ہندوؤں کے خلاف نفرت کسی لاوے کی طرح ابل رہی ہے جو کسی بھی وقت دھماکے کے ساتھ باہر آکر ہندوستان کو ٹکڑوں میں تقسیم کر سکتی ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری