امریکہ جلد ہی جنوبی کوریا میں دفاعی میزائل نظام نصب کرے گا


امریکہ جلد ہی جنوبی کوریا میں دفاعی میزائل نظام نصب کرے گا

واشنگٹن بہت جلد جنوبی کوریا میں دفاعی میزائل سسٹم ٹوڈ نصب کرےگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  مشرقی یورپ کے لئے امریکی وزیر خارجہ کے نائب سیکرٹری ڈینیئل رسل کا کہنا ہےکہ واشنگٹن شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کے پیش نظر ٹوڈ نامی دفاعی میزائل نظام نصب کرے گا۔

انہوں نے کانگریس کے اجلاس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن یورپی یونین سمیت بین الاقوامی سطح پر شمالی کوریا کی عالمی بینکوں تک رسائی روکنے کے لئے مذاکرات کررہا ہے۔

رسل کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا میں ٹوڈ میزائل نظام نصب کرنے کے بارے میں فیصلہ پنٹاگون ہی کرے گا۔

شمالی کوریا کی جانب سے تیز رفتار میزائل تجربے کے پیش نظر امریکہ بھی جنوبی کوریا میں تیزی کے ساتھ  اپنا دفاعی نظام نصب کرنے کی کوشش کرے گا۔

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ جتنا جلد ممکن ہوسکے جنوبی کوریا میں دفاعی میزائل نظام تعینات کیا جائے گا۔

رسل کا کہنا ہے کہ ٹوڈ میزائل نظام کی تنصیب کے بارے میں کسی کے ساتھ کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائےگا جبکہ واشنگٹن کو یقین ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں مضبوط اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی حمایت سے شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کا راستہ ہموار ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چین ٹوڈ دفاعی میزائل نظام کی تنصیب کا سخت مخالف ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس قسم کے امریکی اقدامات چین کے خلاف ہیں۔

رسل کا کہنا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا نے ٹوڈ دفاعی نظام نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری