پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر2 دھماکے، 4 افراد جاں بحق


پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر2 دھماکے، 4 افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبہ بلو چستان میں مچھ ریلوے ٹریک پر تسلسل کے ساتھ ہونے والے2 دھماکوں میں4 افراد جاں بحق اور دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے  تسنیم کے مطابق، پاکستان کے صوبہ بلو چستان میں مچھ ریلوے ٹریک پر پے در پے دو دھماکے ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، تسلسل کے ساتھ ہونے والے ان 2 دھماکوں سے 4 افراد جاں بحق اور دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔۔

دھماکوں سے جعفر ایکسپریس کی دو بوگیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، جعفر ایکسپریس ٹریک سے گزر رہی تھی کہ پہلا دھماکہ ہوا جس سے دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

واقعہ کے بعد ابھی امدادی کام جاری تھا اور زخمیوں کو تباہ حال بوگیوں سے نکالا جا رہا تھا کہ 20 منٹ بعد دوسرا دھماکہ ہوگیا۔

واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں اکثر کی ھالت نازک بتائی گئی ہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری