سعودی عوام کا آل سعود پر عدم اعتماد کی وجہ سے بادشاہی نظام کو خطرہ


سعودی عوام کا آل سعود پر عدم اعتماد کی وجہ سے بادشاہی نظام کو خطرہ

ایک امریکی سیاسی ماہر کا تسنیم خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا ہے کہ بادشاہت پر سعودی عوام کا اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے سعودی نظام کو بڑی مشکلات سے دوچار ہونا پڑسکتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سیاسی ماہر برائن ایم ڈاؤننگ نے تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے اور بین الاقوامی سطح پر رونما ہونے والے مسائل کے پیش نظر سعودی عرب کا مستقبل خطرے سے باہر نہیں ہے۔

امریکی سیاسی ماہر کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب ایک خطرناک اور غلط راستے پر گامزن ہے۔ سعودی نظام کے راستے میں مختلف وجوہات مشکلات پیدا کررہی ہیں۔

برائن ایم ڈاؤننگ نے کہا کہ ان وجوہات میں سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کا کم ہونا اور آئندہ چند سالوں تک اضافے کا کوئی امکان نظر نہ آنا، سعودی حکومت کی طرف سے  یمن اور شام میں جاری جنگ کی حمایت کرنا، امریکہ، برطانیہ اور روس سے بڑے پیمانے پر اسلحے کی خریداری میں بھاری سرمایہ لگا کر نہایت خطرناک اسلحے کی خریداری کرنا قابل ذکر ہیں۔

سعودی عرب کے پاس کوئی تجربہ کار فوج کا نہ ہونا اور 11ستمبر کے حملوں میں مرنے والے افراد کے وارثین کی طرف سے سعودی عرب کے خلاف مقدمہ ان وجوہات میں سے دیگر مسائل ہیں جو سعودی بادشاہی نظام کو مشکلات سے دوچار کرسکتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری