مزاحمتی بلاک میں شام کی بھرپور طاقت کے ساتھ حمایت جاری رکھیں گے


مزاحمتی بلاک میں شام کی بھرپور طاقت کے ساتھ حمایت جاری رکھیں گے

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے خصوصی معاون نے اس بیان کے ساتھ کہ تہران مزاحمتی بلاک کے ساتھ اپنی بھرپور طاقت اور قدرت کی بنا پر شانہ بشانہ کھڑا ہے، کہا: ایران شام میں اپنی پوری طاقت کے ساتھ مزاحمتی بلاک کی حمایت جاری رکھے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے خصوصی معاون امیر عبداللہیان نے تہران میں مقیم انگریزی زبان بولنے والوں کی شام غریباں مجلس میں کہا: اس میں کوئی شک نہیں کہ امام حسین علیہ السلام، حضرت زینب سلام اللہ علیھا اور ائمہ اطہار علیھم السلام سے توسل خطے کی عوام بالخصوص شام، عراق اور یمن کے برادران کو دہشت گردوں اور صہیونیوں کے مقابلے میں کامیابی سے ہمکنار کردے گا۔

ایرانی پارلمان کے معاون خصوصی نے مزید کہا: اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اسرائیل کی ناجائز حکومت صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا اور بیت المقدس آزاد ہوجائے گا۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ تہران مزاحمتی بلاک کے ساتھ اپنی بھرپور طاقت اور قدرت کی بنا پر شانہ بشانہ کھڑا ہے، کہا: ایران شام میں اپنی پوری طاقت کے ساتھ مزاحمتی بلاک کی حمایت جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور سعودی عرب کی یمن میں مشترکہ بربریت شکست کھا چکا ہے اور ہم خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے کیونکہ یہ کربلائیوں کا پیغام اور مشن ہے۔

امیر عبداللہیان نے کہا: ہمیں اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ بحرین کے مظلوم عوام بھی اپنے حقوق کو جلد از جلد حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی اور اسکے اتحادیوں کی بربریت شام، عراق، یمن، بحرین سمیت کئی مسلمان ممالک میں جاری ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی مزاحمتی بلاک اپنی پوری استقامت اور طاقت کے ساتھ ڈٹ کے کھڑا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری