جنگی صلاحیتوں کے مقابلوں میں حصہ لینے 10 ممالک کے فوجی پاکستان پہنچ گئے


جنگی صلاحیتوں کے مقابلوں میں حصہ لینے 10 ممالک کے فوجی پاکستان پہنچ گئے

پاکستان آرمی کی میزبانی میں کل سے جسمانی پھرتی اور جنگی صلاحیتوں کے اظہار کے بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز ہو گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، 6 روزہ مقابلوں میں حصہ لینے 10 ممالک کے فوجی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اطلاع دی ہے کہ غیر ملکی افواج کی ٹیموں کی پہلی بین الاقوامی پی اے سی ای ایس چیمپئن شپ 2016 کا آغاز کل 18 اکتوبر سے لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں ہوگا۔

6 روزہ مقابلوں میں 370  فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

ایونٹ کے آغاز سے قبل اعلیٰ فوجی افسران کی موجودگی میں فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق، ایونٹ میں شرکت کے لئے نیپال، برطانیہ، قازقستان، سری لنکا، چین، اردن، سعودی عرب، ملائیشیا اور مالدیپ کے دستے لاہور پہنچ چکے ہیں۔

جبکہ آئی ایس پی آر نے اطلاع دی ہے کہ بحرین، آسٹریلیا، امریکا، ترکی، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا کی ٹیمیں آج لاہور پہنچیں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری