افغانستان: امریکی ڈرون حملے میں القائدہ کے 2 اہم کمانڈر سمیت 15 دہشت گرد ہلاک


افغانستان: امریکی ڈرون حملے میں القائدہ کے 2 اہم کمانڈر سمیت 15 دہشت گرد ہلاک

افغان صوبے کنڑ میں دو ڈرون حملوں کے نتیجے میں 15دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ کے دو اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، دونوں کمانڈروں کو الگ الگ عمارتوں میں بیک وقت میں نشانہ بنایا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں القاعدہ کے ایک سینیئر رہنما پر ڈرون حملہ کیا جس میں پاکستانی طالبان سمیت 15 شدت پسند مارے گئے ہیں۔

امریکی فوج کے مطابق حملے میں القاعدہ کے شمالی مغربی افغانستان کے امیر فاروق القحطانی اور ان کے نائب بلال المتعبی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں القاعدہ کے دونوں رہنما مارے گئے ہیں۔
قحطانی اور ان کے نائب کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کنڑ کے ضلع غازی آباد کے ہلگل گاؤں میں تھے۔ یہ دونوں دو الگ الگ عمارتوں میں تھے، ان عمارتوں پر متعدد ڈرون طیاروں نے بیک وقت حملہ کیا۔
پینٹاگان کے ترجمان پیٹر کک کا کہنا ہے کہ القحطانی اور العتبی کی ہلاکت کی اگر تصدیق ہو جاتی ہے کہ تو یہ القاعدہ کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہوگا۔

دوسری جانب کنڑ صوبے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں کم ازکم15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ دہشت گرد اور 2عرب جنگجو بھی شامل ہیں۔

تاہم تاحال ترجمان نے القاعدہ کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری