سعودی عرب کا مکہ مکرمہ کی تخریب کے لئے خطرناک منصوبہ تیار


سعودی عرب کا مکہ مکرمہ کی تخریب کے لئے خطرناک منصوبہ تیار

سعودی عرب کی جانب سے مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کرکے یمنیوں کو بدنام کرنے سے متعلق منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،کسی خلیجی ملک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب یمنیوں کو بدنام کرنے کے لئے مکہ مکرمہ پر میزائل فائر کرنے کا خطرناک منصوبہ تیار کرچکا ہے۔

تسنیم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کسی خلیجی ملک کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ اطلاعات ایسی ہیں کہ سعودی عرب یمن کو بدنام کرنے کے لئے نہایت خطرناک پلاننگ تیار کرچکا ہے۔

سعودی عرب نے عالم اسلام میں یمنی فوج کو بدنام کرکے اس ملک کے خلاف جاری جنگ میں عالم اسلام کی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے یمنی فوج کے زیر استعمال میزائل حرم شریف پر فائر کرنے کا ناپاک اور خطرناک منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل یمن اور سعودی عرب کی سرحد سے ہی فائر کرنے کا امکان ہے۔

خلیجی ملک کے سینیئر انٹیلی جنس عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب اس قسم کے خطرناک اور ناپاک اقدامات سے عالم اسلام کو یہ باور کرانا چاہتا ہے کہ انصاراللہ بیت اللہ الحرام کو تخریب کرنا چاہتی ہے لہٰذا مسلمانوں کو انصاراللہ کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب سعودی عرب انصاراللہ کے سامنے شکست کھا چکا ہے لہٰذا اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اس قسم کے نہایت ناپاک اور خطرناک پلاننگ میں مصروف ہے۔

خلیجی ملک کے سینئر انٹیلی جنس عہدیدار نے عالم اسلام سے اپیل کی ہے کہ اس قسم کے خطرناک سازشوں سے آگاہ رہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری