جہاں سیاسی پارٹی 4 دیواری میں اجتماع نہ کر سکے وہاں کالعدم جماعت کا کھلے عام جلسہ/ تصویری رپورٹ


جہاں سیاسی پارٹی 4 دیواری میں اجتماع نہ کر سکے وہاں کالعدم جماعت کا کھلے عام جلسہ/ تصویری رپورٹ

اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ سے جہاں سیاسی جماعتوں کے کارکناں کو پکڑا جارہا ہے وہیں کالعدم جماعت سپاہ صحابہ نے کھلے عام جلسہ منعقد کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کی جانب سے اسلام آباد کے آبپارہ چوک پر استحکام پاکستان کے نام سے جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے کالعدم جماعتوں کےسرغنہ شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد میں دفعہ144 نافذ ہونے کے باوجود تکفیری دہشت گرد جماعت کا جلسہ منعقد کیا گیا۔

جبکہ کل رات کے وقت پی ٹی آئی کے چار دیواری میں جلسہ کو سبوتاژ کیا گیا اور آج مجلس وحدت مسلیمن کی احتجاجی ریلی بھی منسوخ کروائی گئی۔

تاہم کالعدم جماعت کے اس جلسہ کو ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسر، ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ 1122 کی ایمبولینس بھی فراہم کی گئیں۔

اس کے علاوہ اطراف کی چھتوں پر ایف سی اور پولیس کے جوان بھی موجود تھے۔

حکومت نے پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کو روکنے کے لیے دفعہ 144 کا استعمال کرتے ہوئے جمعرات کو کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تاہم جمعہ کو کالعدم جماعت سپاہ صحابہ نے باآسانی اپنے سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا جس کے نتیجے میں کئی حلقوں نے حکومت پر دہرا معیار اپنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان موجود ہے لیکن اسکا استعمال صرف پر امن شہریوں کے خلاف کیا جارہا ہے جبکہ دہشتگرد ملک بھر میں آزاد ہیں اور نہ صرف اعلی سرکاری اہلکاروں سے حکومتی ایوانوں میں ملاقات کررہے ہیں بلکہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں کھلے عام جلسے بھی کر رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری