سرحد پر بھارتی فوجی اہلکار کے ساتھ بربریت کا جواب دیا جائے گا


سرحد پر بھارتی فوجی اہلکار کے ساتھ بربریت کا جواب دیا جائے گا

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ سرحد پر ہندوستانی فوجی کے ساتھ کی گئی بربریت کا معقول جواب دیا جائے گا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ سرحد پر ہندوستانی فوج کے ساتھ کی گئی بربریت کا معقول جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، جموں وکشمیر کے ماچھل سیکٹر میں کل رات ہلاک ہونے والے ہندوستانی فوجی اہلکار منجیت سنگھ کی لاش کی بے حرمتی کرنے کے واقعہ پر بھارتی لیڈروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے۔

وزیر داخلہ نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج اس کا سخت جواب دے رہی ہے اور آئندہ بھی معقول کارروائی کرے گی۔ اس طرح کے واقعات ہندوستان کو ڈرا نہیں پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا ہمیشہ سربلند رہے گا۔

مسٹر سنگھ نے مزید کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ ایسے وقت جب ہم دیوالی منا رہے ہیں ہمارے جوان سرحد پر لگاتار فائرنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہمیں اپنے جوانوں کا شکریہ ادا کرنا چاہئے کیونکہ ان کی بدولت ہی ہم آج یہ تہوار منا پا رہے ہیں۔

بھارتی وزیر داخلہ اپنے مذہبی تہوار کے موقع پر صرف ایک فوجی کی ہلاکت پر سوگوار ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام گزشتہ تین مہینوں سے سے سینکڑوں لاشیں اٹھا چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری