موصل آپریشن؛ اب تک داعش کی چنگل سے 165 علاقے آزاد


موصل آپریشن؛ اب تک داعش کی چنگل سے 165 علاقے آزاد

عراقی جنگی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ موصل میں داعش کے خلاف کارروائیوں کے آغاز سے اب تک 165 دیہاتوں کو درندہ صفت داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فوج کا کہنا ہے کہ موصل میں داعش کے خلاف کارروائیوں کے آغاز سے اب تک 165 دیہات درندہ صفت داعش کے قبضے سے آزاد کرالئے گئے ہیں۔

عراق آرمی کے کمانڈر ریاض جلال نے اعلان کیا ہے کہ اب عراقی فوج شمالی موصل کے محلہ القاہرہ پر حملے کی تیاری کر رہی ہے۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے جوان القاہرہ کے قریب پہنچ چکے ہیں اور القاہرہ موصل کے شمال کا پہلا محلہ ہوگا جو آزاد ہونے جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز مسلسل پیشقدمی کررہے ہیں جس کی وجہ سے داعش پر وحشت طاری ہو چکی ہے۔

فوجی کمانڈر کا مزید کہنا ہے کہ داعش عراقی فوج کی پیشقدمی روکنے کے لئے مختلف قسم کے حربے استعمال کررہی ہے جیسے بارود سے بھری گاڑیاں سڑک کے کنارے کھڑی کرنا، خود کش حملے اور کوڑا کرکٹ میں بم چھپانا وغیرہ، تاہم ان سب کے باوجود عراقی فوج مسلسل پیشقدمی کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک موصل کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری