موصل کے جنوب میں 40 داعشی ہلاک


موصل کے جنوب میں 40 داعشی ہلاک

عراقی سکیورٹی فورسز نے موصل کے جنوب میں ایک منفرد کارروائی کرتے ہوئے 40 سے زائد داعشی درندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے الفرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وفاقی پولیس کے کمانڈر رعد جودت کا کہنا ہے کہ پولیس فورسز نے عراقی فوجی جنگی طیاروں کی مدد سے موصل کے جنوب میں واقع ایک گاؤں میں داعش کے کئی مخفی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 40 داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جودت کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں داعش کا اہم کمانڈر احمد حافظ بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ عراقی فوج نے موصل شہر کے اندر کئی کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ان محلوں میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری