ایران نے 47 ملین ڈالر مالیت کے نفیس قالین امریکہ برآمد کرلئے ہیں


ایران نے 47 ملین ڈالر مالیت کے نفیس قالین امریکہ برآمد کرلئے ہیں

ایران کے قالین کی صنعت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران نے بین الاقوامی پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد سے اب تک 47 ملین ڈالر مالیت کے قالین امریکہ بر آمد کئے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے قالین کی صنعت کے سربراہ حمید کارگر نے عالمی ذرائع ابلاغ کی نمائش کے دوران تسنیم نیوز ایجنسی کے اسٹال کا دورہ کیا۔

حمید کارگر نے تسنیم کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران پر بین الاقوامی پابندیوں کے دوران امریکہ کو ایک قالین بھی برآمد نہیں کیا گیا جبکہ پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد سات مہینے کی مختصر مدت میں 47 ملین ڈالر مالیت کے قالین صرف امریکہ کو برآمد کئے گئے ہیں۔

حمید کارگر کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی ہاتھ سے تیار کئے جانے والے قالین کی صنعتی رونقیں پھر سے دوبالا ہوتی جارہی ہیں۔

ایران کے قالین کی صنعت کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران پر بین الاقوامی پابندیوں کے دوران امریکہ کو کوئی قالین برآمد نہیں کیا جارہا تھا۔

واضح رہے کہ ایران پر بین الاقوامی پابندیوں سے پہلے 80 ملین ڈالر مالیت کے قالین برآمد کئے جاتے تھے۔

ایران ہاتھ سے تیار کئے جانے والے قالین میں نہایت مہارت رکھتا ہے اور ایرانی قالین کو دنیا بھر میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔

ایران کے بعد چین، ہندوستان اور پاکستان کی باری آتی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری