گرو نانک کے یوم پیدائش پر سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد


گرو نانک کے یوم پیدائش پر سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

گورونانک دیوجی کے 548 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے ہونے والی تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے ایک ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان نے گورونانک دیوجی کے 548 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 3 ہزار 316 بھارتی شہریوں کو خصوصی ویزے جاری کیے ہیں۔

گورونانک دیوجی کے 548 ویں جنم دن کے حوالے سے ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے ایک ہزار سکھ یاتریوں کو لے کر پہلی خصوصی ٹرین واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

اپنے قیام کے دوران سکھ یاتری پنجاب میں واقع مختلف مقامات کا دورہ کریں گے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سکھ، ہندو اور عیسائی برادریوں کو اپنے اپنے مذہبی رسومات منانے کی آزادی میسر ہے جبکہ اس حوالے سے بھارت میں سکھ اور مسلمان برادریوں کو بیشتر اوقات مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

بھارت کے غیر منصفانہ رویہ اور تنگ نظری کے باعث ایک جانب جہاں کشمیری مسلمان آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف سکھ برادری نے ایک آزاد ریاست خالصتان کا نعرہ بلند کیا ہوا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری