سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹ کی ندامت یا سی پیک کا ردعمل؟ بھارت نے دریائے چناب پر پاکستان کا پانی روک لیا


سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹ کی ندامت یا سی پیک کا ردعمل؟ بھارت نے دریائے چناب پر پاکستان کا پانی روک لیا

سرحدی، ثقافتی اور سفارتی دہشتگردی کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلا ف آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کی اور دریائے چناب پر پاکستان کا پانی روک لیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، بھارت پاکستان کو ذک پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ بھارت کی سرتوڑ کوشش کے باوجود چین اور پاکستان کے مشترکہ عظیم منصوبے سی پیک کا فعال ہونا غالبا بھارت کو ایک آنکھ نہ بھایا اور اس نے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب پر پاکستان کا پانی روک لیا ہے جس سے مرالہ راوی لنک کینال اور لوئر چناب کینال کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

پانی کی قلت سے پاکستان میں گندم کی بوائی میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، حکومت نے تاحال بھارتی آبی جارحیت پر کوئی نوٹس نہیں لیا ہے لیکن اگر پانی قلت میں کمی جاری رہی تو آپر چناب کینال کے بند ہونے کا خدشہ ہے۔

آبی مسائل پر پاکستان کے مختلف شہروں گوجرانوالہ، لاہور، قصور، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گندم کی فصل کی بوائی میں تاخیر کا خدشہ بھی ہے۔

کسانوں نے دریائے چناب کا پانی روکے جانے پر بھارت کے خلاف حکومت کو عالمی سطح پر اس مسئلہ کو اجاگر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گندم پاکستان کی اہم ترین غذائی فصل ہے۔ گندم کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان ایشیا کا چوتھا جبکہ دنیا کا 11واں بڑا ملک ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری