ریابکوف: روس کی ایران ایٹمی معاہدے کی حمایت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے


ریابکوف: روس کی ایران ایٹمی معاہدے کی حمایت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے

روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے ایران ایٹمی معاہدے کی حمایت کرنے کی پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، روسی وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ماسکو ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر آمادہ ہے کہ اپنے تعلقات کو واشنگٹن کے ساتھ تیز کردے۔

البتہ انہوں نے وضاحت کی: روسی حکام ابھی تک ٹرمپ کے سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں جانتے اور ان کے تشہیراتی پروگرام اور سیاسی پالیسیوں کے درمیان اختلافات ہمیشہ کی طرح موجود ہیں جن میں سے اکثر پالیسیاں حقیقت میں اجرا بھی ہوتی ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے ایران ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: روس کی ایران ایٹمی معاہدے کی حمایت کرنے کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے انتخاباتی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں ایران ایٹمی معاہدے کو منسوخ کردے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری