عراقی حزب اللہ نے ترک ہوائی جہاز کو نشانہ بنایا


عراقی حزب اللہ نے ترک ہوائی جہاز کو نشانہ بنایا

مغربی موصل کے تلعفر علاقے میں ترکی کے ایک ہوائی جہاز کو عراقی حزب اللہ بریگیڈ نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ تلعفر کی جانب بڑھ رہا تھا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے السومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی حزب اللہ بریگیڈ نے اپنے ایک مختصر اعلامیے میں کہا ہے کہ ترکی کے ایک جہاز کو تلعفر کی طرف جانے کی کوشش پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق اور ترکی کے درمیان موصل آپریشن پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔

ترکی کا کہناہے کہ اکیلا عراق موصل کو آزاد کرانے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے جبکہ عراقی صدر نے بارہا اعلان کیا ہے کہ موصل صرف عراقی فوج کے ہاتھوں ہی آزاد ہوگا۔

یاد رہے کہ عراقی فوج نے موصل شہر کے اندر کئی کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ان محلوں میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری