موصل میں میزائل بنانے والے کارخانے کا انکشاف


موصل میں میزائل بنانے والے کارخانے کا انکشاف

المیادین ٹی وی چینل نے موصل میں داعشی دہشت گردوں کی طرف سے میزائل بنانے والے ایک پلانٹ کی دریافت کی خبر دیتے ہوئے تصاویر جاری کی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ موصل میں عراقی فوج کی کارروائی میں ایک ایسے کارخانے کا انکشاف ہوا ہے جس میں داعشی دہشت گرد باقاعدہ میزائل اور راکٹ لانچر بنا رہے تھے۔

واضح رہے کہ عراقی شہر موصل میں داعش نے کئی گھروں کو میزائل اور راکٹ لانچروں کے علاوہ بموں کے ساخت کے لئے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔

عراقی فوج نے اب تک اس قسم کے کئی گھروں کو مسمار کیا ہے جس میں دستی بم، راکٹ لانچر اور خودکش جیکٹس وغیرہ بنائے جاتے تھے۔

المیادین نے کچھ ایسی تصاویر جاری کی ہیں جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کارخانے میں باقاعدہ طور پر میزائل بنائے جارہے تھے۔

تصاویر ملاحظہ کیجئے:

یاد رہے کہ عراقی فوج نے موصل شہر کے اندر کئی کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ان محلوں میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری