ڈنمارک کی خیبرپختونخوا میں ذیابیطس کنٹرول کیلیے گھر گھر مہم چلانے کی پیشکش


ڈنمارک کی خیبرپختونخوا میں ذیابیطس کنٹرول کیلیے گھر گھر مہم چلانے کی پیشکش

ڈنمارک کے سفارتخانے اور ڈینش ملٹی نیشنل کمپنی کے وفد نے صوبائی محکمہ صحت کے حکام سے ملاقات کے دوران پیشکش سے آگاہ کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، ڈنمارک کے سفارتخانے اور ڈینش ملٹی نیشنل کمپنی نوانواڈسک کے وفد نے خیبرپختونخوا کے صبائی وزیر صحت شہرام خان تراکئی سے ملاقات کی ہے۔

ڈنمارک کے سفارتخانے اور ڈینش ملٹی نیشنل کمپنی کے وفد نے اس ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں ذیابیطس سے بچاؤ اور کنٹرول کیلیے گھر گھر مہم چلانے کی پیشکش کی۔

تفصیلات کے مطابق، ڈنمارک کے سفارتخانے اور ڈینش ملٹی نیشنل کمپنی نوانواڈسک کے وفد اور صوبائی محکمہ صحت کے حکام نے صوبے میں ذیابیطس سے جڑی بیماریوں کی روک تھام خصوصا ذیابیطس کے مریضوں کو مفت انسولین کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت کی طرف سے شروع کردہ انسولین فار لائف پراجیکٹ کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ذیابیطس کی روک تھام موجودہ صوبائی حکومت کی ہیلتھ پالیسی کا ایک اہم حصہ ہے۔

ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح کی روکھ تھام کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو خصوصی تربیت دینے پر بھی غور کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری