خیبرپختونخوا میں سودی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز


خیبرپختونخوا میں سودی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے سودی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کرنے کا اعلان کردیا.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے سودی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے وزیرخزانہ مظفرسید نے کہا ہے کہ اب سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

خیبر پختونخوا کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سود کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز پشاور سے ہوگا۔ نجی سود کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

اس کے بعد کارروائی کا دائرہ صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو خصوصی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلی بار حکومتی سطح پر اس قسم کے اقدام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی اس ضمن میں قانونسازی کرچکی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری