تہران میں سلوینیا کے سفارت خانے کا افتتاح


تہران میں سلوینیا کے سفارت خانے کا افتتاح

تہران میں سلوینیا کے سفارت خانے کی افتتاحی تقریب ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں سلوینیا کے سفارت خانے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایرانی وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں سلوینیا کے وزیرخارجہ بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ سلووینیا کی حکومت نے تہران کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی ایرانی صدر حسن روحانی نے خیرمقدم  کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلوینیا حکومت کے اس فیصلے سے دونوں حکومتوں کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے میں قابل قدر مدد ملے گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری