بسیج کی مدد سے امریکہ کے بغیر پرامن زندگی کا حصول/ کسی سپر پاور کی مدد کی ضرورت نہیں


بسیج کی مدد سے امریکہ کے بغیر پرامن زندگی کا حصول/ کسی سپر پاور کی مدد کی ضرورت نہیں

ایران کے بسیج رضاکار فورس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بسیج کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران کو کسی سپر پاور کی مدد کی ضرورت نہیں جبکہ بسیج کی مدد سے اور امریکہ کے بغیر بھی پرامن زندگی کا حصول ممکن ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے بسیج رضاکار فورس کے سربراہ سردار محمد رضا نقدی نے اس بیان کے ساتھ کہ بسیج رضاکار فورس کے قیام پر مبنی امام خمینی (رہ) کے نورانی حکم کے 37 سال بیت چکے ہیں، کہا: آج بسیج فورس کی حقیقت ساری دنیا پر عیاں ہو چکی ہے، یہ شفا بکشنے والا نسخہ نے ناصرف ایران کو ترقی کی بلند چوٹیوں پر پہنچا دیا ہے بلکہ دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے لئے بھی الہام بخش ہے۔

تہران میں نماز جمعہ کے خطبے سے قبل خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: آج غیر مسلم ممالک سے بھی لوگ بسیج فورس کو اپنے لئے ایک نمونہ بنانے کی غرض سے ایران کا رخ کرتے ہیں۔

بسیج رضاکار فورس کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ بسیج رضاکار اسلامی حکومت کے گورننس ماڈل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، مزید کہا: بسیج فورس تمام اسلامی احکامات میں عیاں ہے، اگر چاہتے ہیں کہ ملک میں اقتصادی مشکلات حل ہوں تو عوام کی شرکت لازم و ملزوم ہے، اور جب معاشرے میں محروموں اور مستضعفین کا بحث آتا ہے تو ان کی حمایت تمام مسلمانوں کی گردن پر ہے۔

انہوں نے ماضی میں ایران کے خلاف عالمی طاقتوں کا ظلم اور خیانت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جن ممالک کے امریکہ اور عالمی طاقتوں کے ساتھ نزدیک روبط ہیں، آج ان کی ابتر صورتحال سب پر عیاں ہے۔

انہوں نے سعودی عرب اور قطر کو تیل اور گیس کے میدان میں دنیا کے سب سے بڑے برآمد کنندان کے طور پر مثال بنا کر پیش کیا اور کہا کہ آج اگر بین الاقوامی کمپنیاں صرف ایک دن کے لئے ان ممالک کے تیل اور گیس کی برآمدگی روک لیں تو ان میں ایک بیرل تیل فروخت کرنے کی صلاحیت بھی نہ ہوگی کیونکہ ان پر غالب ممالک کسی صورت ان ملکوں کے ماہرین کی تربیت اور جدید ترین صنعت قائم کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری