مغربی افغانستان میں جھڑپیں جاری، تین پولیس اہلکار جاں بحق


مغربی افغانستان میں جھڑپیں جاری، تین پولیس اہلکار جاں بحق

افغانستان کے مغربی صوبہ، "فراه" کے شہر ''بالا بلوک'' میں طالبان نے حملہ کرکے تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور مزید تین کو شدید زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، طالبان نے ''فراہ رود'' کے علاقے میں حملہ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو مار دیا ہے جبکہ مزید تین اہلکار شدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔

فراہ کے گورنر کے ترجمان ''محمد ناصر مهرى'' کا کہنا ہے کہ طالبان نے کل رات گئے افغان پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں کئی مسلح افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

طالبان کا کہنا ہے کہ  انہوں نے پولیس کے دو اہم اسٹیشنوں پر قبضہ کرکے 6 پولیس اہلکاروں کو مار دیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ طالبان حملے میں 3 پولیس اہکار جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہیں۔

یاد رہے کہ دو دن قبل بھی اسی علاقے میں طالبان کے حملے میں 11 افغان پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

بالابلوک شہر کے زیادہ تر علاقوں میں طالبان کی حکومت قائم ہوچکی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری