امریکہ الباب کے قریب، ترک فوج کی حمایت جاری رکھے گا


امریکہ الباب کے قریب، ترک فوج کی حمایت جاری رکھے گا

امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ، شامی شہر الباب کے قریب موجود ترک فوج کی حمایت جاری رکھے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے روئٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ، داعش کے خلاف امریکی اتحادی فوج کے ترجمان کرنل جان ڈوراین نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ، امریکہ ترک حکام کے ساتھ  شامی شہر الباب کے قریب موجود ترک فوج کی حمایت کے بارے میں ترک حکام کے ساتح مذاکرات کررہا ہے۔

امریکی کرنل کا کہنا ہے کہ توقع کی جاری ہے کہ امریکہ کی طرف سے ترک فوج کی ہرقسم کی حمایت جاری رہے گی۔

امریکی فوجی اتحاد کے ترجمان نے مزید کہا: سفارتی سطح پر ترک حکام سے ابتدائی مذاکرات کئے گئے ہیں اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ شامی شہر الباب کے قریب موجود ترک فوج کی حمایت جاری رہے گی۔

امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق، پچھلے ہفتے امریکی لڑاکا  طیاروں نے شامی شہر الباب کے نزدیک ترک فوج کی مدد کی تھی۔

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان پیٹر کک نے منگل کے روز تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ، امریکی لڑاکا طیاروں نے الباب شہر کے قریب ترک فوج کی حمایت میں پروازیں کیں تاہم کسی قسم کی فضائی کارروائی نہیں کی گئی۔

پیٹر کک کا کہنا ہے کہ لڑاطیاروں کی پروازیں طاقت کا ایک مظاہرہ تھا اور یہ پروازیں ترک فوج کے خواہش پر انجام پائے تھے کیونکہ ترک فوج پر شدید گولہ باری کی جارہی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری