شام میں القاعدہ کے 100 کارکن ہلاک، امریکہ


شام میں القاعدہ کے 100 کارکن ہلاک، امریکہ

امریکی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ شام میں القاعدہ سے منسلک دہشت گردوں کے کیمپ پر فضائی حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 100 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم نیوز نے روئٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ایک عہدہدار نے اعلان کیا  ہے کہ شام میں القاعدہ سے منسلک دہشت گردوں کے کیمپ پر امریکی فضائیہ نے  حملہ کر کے کم سے کم 100 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

امریکی اعلیٰ عہدیدار نے نام فاش نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ شمال مغربی شام کے شہر ادلب میں القاعدہ کے مشتبہ ٹھکانوں پر امریکی فضائیہ کے «B- 52» طیاروں نے 14 میزائل فائر کئے جس کی وجہ سے القاعدہ کے 100 کارکن موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

امریکی عہدہ دار کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ مارے جانے والے تمام افراد کا تعلق القاعدہ سے ہی تھا وہ اسی دہشت گرد تنظیم  کے کارکن تھے، لہذا کسی عام شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ایک فضائی حملے میں النصرہ فرنٹ کے کم سے کم 40 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری