کشمیریوں نے بھارتی فوج کے سربراہ کی دھمکی ہوا میں اڑا دی، بھارتی میڈیا کا اعتراف


کشمیریوں نے بھارتی فوج کے سربراہ کی دھمکی ہوا میں اڑا دی، بھارتی میڈیا کا اعتراف

کشمیر میں جمعہ کو یوم مزاحمت منایا گیا جس میں بھارتی فوج کے سربراہ کی دھمکی کے باوجود کشمیری شہری پاکستانی ہلالی پرچم لہراتے رہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، بھارتی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے دھمکی دی تھی کہ جس نے بھی جموں و کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرایا اسے بھارت دشمن اور دہشت گرد قرار دیا جائے گا اور اس کے خلاف شدید کارروائی کی جائے گی۔

تاہم بھارتی نجی چینل این ڈی ٹی وی نے اعتراف کیا کہ کشمیری نوجوانوں پر بھارتی فوجی سربراہ کی دھمکی کا کوئی اثر نہیں ہوا اور جمعہ کے روز مقبوضہ وادی میں یوم مزاحمت منایا گیا اور جگہ جگہ ہونے والے مظاہروں میں کشمیریوں نے نہ صرف پاکستانی پرچم لہرائے بلکہ "کشمیر بنے گا پاکستان" کے فلک شگاف نعرے بھی لگاتے رہے۔

خون جما دینے والی سردی اور بھارتی شیلنگ کے باوجود احتجاج کرنے والے مظاہرین ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھامے پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

سرینگر، سوپور، اسلام آباد، پلوامہ اور دیگر علاقوں میں بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ گن، آنسو گیس اور پاوا شیلوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پولیس کی کارروائی میں 35 افراد زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ یوم مزاحمت کی کال مشترکہ حریت قیادت نے دی تھی۔ جس کے پیش نظر بھارتی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے دھمکی دی تھی کہ جموں و کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والے کے خلاف شدید کارروائی کی جائے گی۔

تاہم معلوم ہوتا ہے کی بھارتی فوج کے سربراہ کی دھمکی کا الٹا اثر ہوا اور مقبوضہ کشمیر میں جب جب بھارتی شیلنگ کا دھواں چھٹا، صرف پاکستانی ہلالی پرچم ہی دیکھنے کو ملے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری