لاہور ڈیفنس کے بعد گلبرگ زوردار دھماکے سے گونج اٹھا


لاہور ڈیفنس کے بعد گلبرگ زوردار دھماکے سے گونج اٹھا

لاہور کے علاقے گلبرگ میں غیر ملکی ریسٹورنٹ کے سامنے بھی دھماکہ سنا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، لاہور کے علاقے گلبرگ میں غیر ملکی ریسٹورنٹ کے سامنے بھی زوردار دھماکہ سنا گیا ہے۔

پولیس اور ریسکیو ادارے دوسرے دھماکے کی جگہ روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ مقام نہایت پر ہجوم اور مصروف ترین ہے۔

تازہ واقعہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی جانی اور مالی نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ یہ گلبرگ کی مرکزی شاہراہ ہے اور یہاں قذافی اسٹیڈیم اور لبرٹی مارکیٹ سمیت اہم تجارتی مراکز موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی ریستورانوں میں پہلے ہی سے حملے کی اطلاع تھی تاہم یہاں سیکورٹی کے انتظامات نہایت ناقص تھے۔

دونوں واقعات کے بعد لاہور بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دھماکوں سے گونجتے اسی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 5 مارچ کو پی ایس ایل 2 کا فائنل ہونا قرار پایا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری