گوادر میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ


گوادر میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ

گوادر کے علاقے سربندر کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکا ہوا جس سے ایک پل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق گوادر کے علاقے سربندر کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکا ہوا ہے جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے سربندر کے قریب سڑک کنارے نصب بم سے دھماکا کیا جس کے نتیجے میں پل کو جزوی نقصا ن پہنچا ہے تاہم خوش قسمتی سے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے دھماکے کا تعین کرنے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو بھی طلب کر لیا ہے جو شواہد اکٹھے کر نے میں مصروف ہیں تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ دھماکا ریموٹ کنڑول ڈیوائس سے کیا گیا یا یہ تخریب کاری بارودی مواد سے کی گئی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری