جدید ترین ایرانی ٹینک "کرار" کی رونمائی


جدید ترین ایرانی ٹینک "کرار" کی رونمائی

اسلامی جمہوریہ ایران میں مقامی طور پر تیار کئے جانے والے نہایت جدید ترین ٹینک کرار کی رونمائی کی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں مقامی طور پر تیار کی جانے والے جدید ترین ٹینک کرار کی رونمائی کی گئی ہے۔
 
کرار نامی جدید ترین ٹینک کی رونمائی ایرانی  وزیر دفاع کی موجودگی کی گئی ہے۔

مزاحمتی اقتصاد کے سال میں ایران نے اپنے جدید ترین ٹینک کی رونمائی کی ہے یہ ٹینک ایران کی وزارت دفاع میں تیار کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ "کرار" ٹینک کے تمام آلات اور پرزے مقامی سطح پر تیار کئے گئے ہیں۔

 

 

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری