بابائے انسانیت کو پاکستان کا خراج تحسین / ایدھی کے نام اور تصویر والا سکہ


بابائے انسانیت کو پاکستان کا خراج تحسین / ایدھی کے نام اور تصویر والا سکہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بابائے انسانیت عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 31 مارچ سے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان نے بابائے انسانیت عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 31 مارچ سے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ 31 مارچ سے جاری ہوگا۔

اس یادگاری سکے کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13 اعشاریہ 50 گرام ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سکہ تانبے اور نکل سے بنا ہے جس پر عبدالستار ایدھی مرحوم کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت نے جمعہ 15 جولائی 2016ء کو کابینہ کے اجلاس میں مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں ایک سکّہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری