بحرین کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی تشویش


بحرین کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی تشویش

اقوام متحدہ کے ترجمان نے بحرین کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے بحرین کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فرحان نے بحرینی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام بحرینی جماعتوں کے ساتھ پرامن طریقے سے ملک کے استحکام اور ترقی کے لئے جامع مذاکرات کرے۔ 

فرحان حق نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: بحرین کی صورت حال تشویشناک ہے حکومت کو چاہئے تمام سیاسی پارٹیوں سے جامع مذاکرات کرے۔

فرحان کا مزید کہنا تھاکہ بحرین کی عوام کو مظاہروں اور اظہار رائے کا حق ملنا چاہئے جو کہ بحرینی حکومت نے عوام کو محدود کرنے کی کوشش کی ہے جس پر اقوام متحدہ کو سخت تشویش ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے بحرین میں قومی سطح پر با مقصد مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا: حکومت کا چاہئے تمام سیاسی گروہوں کے ساتھ جامع اور بامقصد مذاکرات کرے۔

واضح رہے کہ بحرینی عوام آل خلیفہ حکومت کے خلاف کافی عرصے سے سڑکوں پر احتجاج کررہی ہے۔

بحرینی عوام 14 فروری 2011ء سے مسلسل آل خلیفہ کی متعصب پالیسیوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔

بحرینی عوام آل خلیفہ حکومت سے آزادی، انصاف کے قیام اور متعصب رویوں کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری