عراق میں 400 عام شہری قتل کردیے، امریکی اتحاد کا اعتراف


عراق میں 400 عام شہری قتل کردیے، امریکی اتحاد کا اعتراف

عراق اور شام میں دہشت گردی کے خلاف امریکی اتحاد کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کے حملوں میں 400 سے زائد عام شہری مارے گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق اور شام میں دہشت گردی کے خلاف امریکی اتحاد کا کہنا ہے کہ2014 سے2017 تک اتحادی فوج کے حملوں میں 400 سے زائد عام شہری مارے گئے ہیں۔

امریکی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ 2014 سے 2017 تک امریکی اتحادی افواج نے 18600 فضائی حملے کئے جس کے نتیجے میں 396 عام شہری حملوں کے زد میں آکر ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکی اتحاد کے کمانڈر کا مزید کہنا ہے کہ موصل میں  17 اکتوبر 2016 سے اب تک صرف 15 عام شہری امریکی حملوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی اور شامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے کئی گناہ زیادہ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری