سعودی عرب نے امت مسلمہ کی بجائے یہود و نصاریٰ کا ساتھ دیا/ پاکستانی حکمران یہود و نصارایٰ کا ساتھ نہ دیں + ویڈیو


سعودی عرب نے امت مسلمہ کی بجائے یہود و نصاریٰ کا ساتھ دیا/ پاکستانی حکمران یہود و نصارایٰ کا ساتھ نہ دیں + ویڈیو

جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما نے امام کعبہ کے پاکستان دورے کو ایک مخصوص طبقے کی نمائندگی قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو چاہیے کہ شام پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شامی حکومت اور امت مسلمہ کا ساتھ دیں نہ کہ یہود و نصاریٰ کی اتحادی افواج کا حصہ بنے۔

جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما پیر محمد سعید احمد نقشبندی کا تسنیم نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب نے امت مسلمہ کی بجائے یہود و نصاریٰ کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو چاہیے کہ شام پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شام کا ساتھ دیں اور امت مسلمہ کا ساتھ دیں نہ کہ یہود و نصاریٰ کی اتحادی افواج کا حصہ بنے۔

جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما کے مطابق امام کعبہ کا حالیہ دورہ ایک سیاسی دورہ تھا، امام کعبہ نے یہاں آکر ایک مخصوص طبقے کی نمائندگی کی، امام کعبہ نے نہ ہی امت مسلمہ کی نمائندگی کی اور نہ ہی امت مسلمہ کی بات کی۔

پیر محمد سعید احمد نقشبندی نے اپنی بات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امام کعبہ سعودی حکومت کے ملازم ہیں جن کی خارجہ پالیسی امریکہ میں طے ہوتی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہمارا موقف ہے کہ راحیل شریف کو سعودی اتحاد میں جانے سے باز رہنا چاہیے چونکہ یہ دراصل سعودی عرب کی نہیں بلکہ یہود نصاریٰ کی فوج ہے۔ یہ اتحاد امت مسلمہ کی تباہی کا باعث بنے گا اور تفریق مزید گہری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا دینی جماعتوں کی سربراہی کا دعویٰ کرنا درست نہیں، چونکہ اس اجتماع میں پاکستان کی بڑی دینی جماعتیں موجود ہی نہیں تھیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی انٹرویو خبریں
اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری