کرم ایجنسی؛ پاک افغان سرحد پر سرچ آپریشن، کروڑوں روپے کا اسلحہ برآمد


کرم ایجنسی؛ پاک افغان سرحد پر سرچ آپریشن، کروڑوں روپے کا اسلحہ برآمد

ذرائع کے مطابق، فورسز نے کرم ایجنسی کے سرحدی علاقوں تری منگل، سرسرنگ اور گوبزنہ میں سرچ آپریشن کے دوران کروڑوں روپے کا اسلحہ، ایمونیشن اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دہشتگردوں نے انہی علاقوں سے خرلاچی، بوڑکی بغدی اور پیواڑ پر میزائل داغے تھے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب دیہات میں فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران کرڑوں روپے کا اسلحہ، ایمونیشن اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکورٹی فورسز نے کرم ایجنسی میں اپر کرم کے سرحدی دیہات تری منگل، سرسرنگ اور گوبزنہ میں سرچ آپریشن کیا اور گھروں و سرنگوں سے بھاری اسلحہ ایمونیشن اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

علاقے کے قبائل کا کہنا ہے کہ سرحدی دیہات میں افغان جہاد کے دور میں یہ اسلحہ اس علاقے میں پہنچایا گیا تھا جو کہ مقامی لڑائی جھگڑوں میں بھی استعمال ہوتا تھا۔

برآمد کئے گۓ اسلحے میں مختلف قسم کا اسلحہ اور اس کا ایمونیشن اور گولہ بارود شامل ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری