سکھ یاتری بیساکھی کے میلے میں شرکت کے بعد بحفاظت بھارت روانہ


سکھ یاتری بیساکھی کے میلے میں شرکت کے بعد بحفاظت بھارت روانہ

بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے پاکستان آنے والے 1500 سے زائد سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے بھارت روانہ ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے حسن ابدال آئے 1583 یاتری لاہوراسٹیشن سے خصوصی ٹرینوں کے ذریعے بھارت کے اٹاری بارڈرکے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

بیساکھی میلہ 14 اپریل سے 16 اپریل تک جاری رہا جس میں شرکت کے لئے آنے والے سکھ یاتریوں کو الوداع کہنے کے لیے پاکستان ریلوے کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کی 2 خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں۔

چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیرمین صدیق الفاروق نے سکھ یاتریوں کو رخصت کیا اور ان میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

یاتریوں کی واپسی کے وقت لاہور اسٹیشن کے اطراف سخت سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس اور رینجرزکی بڑی نفری کو تعینات کیا گیا تھا جب کہ اسٹیشن پر کسی بھی غیر متعلقہ شخص اور گاڑی کا داخلہ بند تھا۔

سکھ یاتریوں نے مکمل آزادی اور اطمینان کے ساتھ بیساکھی کے میلے میں شرکت کی۔

اپنے دورے کی حفاظت سے تکمیل پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے دلوں میں پاکستان کے لئے مزید عزت لے کر پاکستانیوں کی محبتیں سمیت کر بھارت روانہ ہو گئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری