3000 تیونسی بیرون ملک دہشت گردی میں ملوث ہیں، وزارت داخلہ


3000 تیونسی بیرون ملک دہشت گردی میں ملوث ہیں، وزارت داخلہ

تیونس کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس ملک کے 3000 شہری بیرون ملک دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیونس کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس ملک کے 3000 شہری شام، لیبیا اور دیگر ملکوں میں جہادی تنظیموں کے ساتھ مل کر دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

تیونسی وزیر داخلہ الھادی المجدوب کا کہنا ہے کہ 3000 سے زائد شہری مختلف ملکوں میں جہادی تنظیموں کے ساتھ مل کر دہشت گردی پھیلارہے ہیں۔

وزارت داخلہ نے مزید کہا: 60 فیصد شام میں 30 فیصد لیبیا اور باقی 10 فیصد دیگر ممالک میں شدت پسند تنظیموں کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں۔

المجدوب کا کہنا تھا کہ 96 فیصد کی عمریں 24 سے 34 سال تک کی ہیں، تقریبا 800 افراد شام سے واپس ملک آگئے ہیں جن میں سے 190 کو عدالت نے قید کی سزا سنائی ہے اور 137 پر ملک سے باہر جانے کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

المجدوب نے مزید کہا: 55 دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق 80 ایسے گروہوں کی شناخت کی گئی ہے جو دوسرے ملکوں میں جاکر دہشت گردی پھیلانا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا:حکومت 27 ہزار سے زائد شہریوں کے دوسرے ملکوں میں جاکر لڑنے سے روکنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری