بدعنوانی کا الزام؛ پی آئی اے کے سی ای او برطرف


بدعنوانی کا الزام؛ پی آئی اے کے سی ای او برطرف

پی آئی اے کے جرمن سی ای او برنڈ ہیلڈن کو بدعنوانی کے الزام میں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پچھلے ماہ قومی ایئرلائن کو لاکھوں ڈالر کا نقصان پہنچانے میں ملوث ہونے کےالزام میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے جرمن سی ای او کا نام ایگزٹ کنٹرل لسٹ میں شامل کرکے ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

تازہ اطلاعات کے مطابق اب ان کو سی ای او کے عہدے سے بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔

جب ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا تو انہوں نے خود کو بےگناہ قرار دیتے ہوئے ہر انکوائری کا سامنا کرنے کا اعلان بھی کیا تھا، تاہم ان کی برطرفی کے بعد ان کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف فنانشل آفیسر نیرحیات کو قائم مقام سی ای او بنادیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ برنڈ ہیلڈن کا نام ای سی ایل میں شامل رہے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری