ایران کا جنت نظیر صوبہ "کردستان"، دنیا بھر کے سیاحوں کا سپنا + تصاویر


ایران کا جنت نظیر صوبہ "کردستان"، دنیا بھر کے سیاحوں کا سپنا + تصاویر

ایران کے صوبے کردستان کو سیاحوں کی جنت کہا جاتا ہے جہاں پر بے شمار تفریح گاہیں اور خوبصورت مقامات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے سالانہ ہزاروں سیاح اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قارئین کی خدمت میں پہلے بھی عرض کرچکے ہیں که اسلامی جمہوریہ ایران کو اللہ تعالی نے بے پناہ قدرتی مناظر اور حسین وادیوں سے مالا مال کیا ہے جس کی وجہ سے ہرسال جمالیاتی ذوق رکھنے والے ہزاروں انسان ایران کا رخ کرتے ہیں۔

پہلے ایران کے بعض تفریحی مقامات کے بارے میں قارئیں کی خدمت بتا چکے ہیں۔

ہم اس مرتبہ آپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے کردستان کی سیر کرانے جارہے ہیں جو نہایت خوبصورت، سرسبز اور دلفریب ہونے کی وجہ سے لاتعداد سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

کردستان مغربی ایران کا ایک علاقہ ہے اور اس علاقے میں کردی زبان بولی جاتی ہے جس کے کئی لہجے ہیں۔

کردستان میں بے شمار تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ گلیشیئر، سرد و خنک پہاڑی چوٹیوں کے سلسلے اور سرسبز و شاداب جنگلات نے اس علاقے کی خوبصورتی کو دوبالا کیا ہوا ہے۔

یہاں پر2800 میٹر سے زائد بلند و بالا  کئی پہاڑ ہیں جن میں کوه کوچسار، کوه شیخ معروف، کوه پنجه علی، کوه کانی چرمه، کوه حلقه مسیر، کوه سنا سره، کوه میانه، کوه مسجد میرزا، کوه ملاکاوو، کوه حسین بک، کوه پیازه، کوه تخت، کوه هوعالی داغ، کوه چهل چشمه، کوه هواربرزه، کوه چرخ لان، کوه سراج الدین وغیرہ شامل ہیں۔

کردستان کے خوبصورت شہروں میں سے ایک سنندج ہے جو تاریخی عمارتوں، جنگلی پارکوں اور صاف شفاف چشموں کی وجہ سے ایران بھر میں مشہورہے۔

ترتیب و پیشکش: غلام مرتضی جعفری

اہم ترین سیاحت خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری