ایران؛ حرم امام رضا علیہ السلام سمیت تمام مقامات مقدسہ عام زائرین کے لئے کھولنے کا اعلان +تصاویر


ایران؛ حرم امام رضا علیہ السلام سمیت تمام مقامات مقدسہ عام زائرین کے لئے کھولنے کا اعلان +تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران میں حرم مطہرامام رضاعلیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت معصومہ سمیت تمام مقامات مقدسہ کو عام زائرین کے لئے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی الرضا(ع) اور حضرت فاطمه معصومه (س) کے حرم مطہر کو کھول دیا گیا ۔

 

آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی الرضا  علیہ السلام اورحضرت فاطمه معصومه (س) کے حرم مطہر کو انسداد کورونا کی اعلی کمیٹی کی منظوری کے بعد آج تقریبا 69 دن کے بعد زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

 زائرین کل رات سے ہی حرم رضوی کے ارد گرد پہنچنا شروع ہو گئے تھے تاکہ وہ سب سے پہلے حرم مطہر میں مشرف ہونے کی سعادت حاصل کرسکیں تاہم آج صبح حرم رضوی اور حرم حضرت معصومہ کے دروازے کھل گئے اور زائرین نے حرم میں پہنچ کر امام رؤوف کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

اطلاعات کے مطابق حرم رضوی کی زیارت کے لئے طبی پروٹوکول پر عمل در آمد ہو رہا ہے اور زائرین طبی ہدایات کے مطابق  زیارت کا شرف حاصل کر رہے ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری