وزیراعظم پاکستان اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال


وزیراعظم پاکستان اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال سمیت تجارتی، اقتصادی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیساتھ ساتھ باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستانی وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے بھی ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال سمیت تجارتی، اقتصادی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور ان تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان کا اپنی گفتگو میں وزیر خارجہ جواد ظریف سے  کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ باہمی تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں اور توانائی سمیت مزید منصوبوں پر مل کر کام کریں گے۔

 اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے پاکستانی سرحد کے قریب ١١ ایرانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری