کراچی: ایم ڈبلیو ایم کی استحکام پاکستان و امام مہدی علیہ السلام کانفرنس کی تشہیری و رابطہ مہم جاری


کراچی: ایم ڈبلیو ایم کی استحکام پاکستان و امام مہدی علیہ السلام کانفرنس کی تشہیری و رابطہ مہم جاری

ایم ڈبلیو ایم کا کہنا ہے کہ کانفرنس امریکا و عرب بادشاہتوں کی پاکستان میں مداخلت کیخلاف سنگ میل ثابت ہوگی.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماوں نے کہا ہے کہ 21 مئی کو نشترپارک میں منعقد ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدی علیہ السلام عجل اللہ فرج کانفرنس پاکستان میں امریکا، اسرائیل اور انکے اتحادی عرب بادشاہتوں کی بڑھتی ہوئی مداخلت کی خلاف، گمشدہ شیعہ علماءکرام و جوانوں کی رہائی کیلئے، نیشنل ایکشن پلان پر درست عملدرآمد کیلئے، وطن عزیز میں شیعہ نسل کشی و عزاداری نواسہ رسول سید الشہدا کو محدود کرنے کی سازشوںکے خلاف، منجی بشریت امام مہدی علیہ السلام عجل اللہ فرج  سے ایفائے عہد اور عدل و انصاف کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگی.

ان خیالات کا اظہار ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، علامہ علی انور،علامہ اظہر نقوی، علامہ سجاد شبیر رضوی، علامہ احسان دانش، تقی ظفر و دیگر رہنماوں نے کانفرنس کی تشہیری و رابطہ مہم کے سلسلے میں مختلف اضلاع کے دورہ جات کے دوران تنظیمی و عوامی میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنماوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک وطن عزیز کے تمام تر بحرانوں و مشکلات کی اصل وجہ امریکا، اسرائیل اور انکی اتحادی عرب بادشاہتوں کی مداخلت کے باعث ہے، پاکستان میں دہشتگردی و بربریت ہو یا فرقہ واریت پھیلانے کی ناکام سازشیں اور تمام کالعدم دہشتگرد تنظیموں اور انتہاپسند و فرقہ پرست عناصر کے تانے بانے امریکا، اسرائیل اور انکے اتحادی عرب بادشاہتوں سے ملتے ہیں، ہمارے کرپٹ اور نااہل حکمران چند ڈالر، ریال اور درہم کی خاطر بیرونی مداخلت کی اجازت دیکر ملکی بقاءو سلامتی و استحکام کا سودا کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ محب وطن شیعہ سنی مسلمانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے، سینکڑوں کی تعداد میں محب وطن شیعہ علمائے کرام اور جوانوں کی گمشدگی، عزاداری نواسہ رسول سید الشہداءامام حسینؑ کو محدود کرنی کی سازشوں اور نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد نہ ہونے کے پیچھے بھی حکمرانوں اور ریاستی اداروں کی صفوں میں موجود کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی سہولت کار ضیا باقیات کا منحوس ہاتھ ہے، جو صرف اور صرف امریکا اور اسکی اتحادی عرب بادشاہتوں کی خوشنودی کی خاطر محب وطن مکتب تشیع کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ آج عالم اسلام میں محب وطن ملت تشیع ملکی بقاءو سلامتی و استحاک کی خاطر ماضی کی طرح آج بھی امریکا، اسرائیل، بھارت اور عرب بادشاہتوں کی پاکستان کے خلاف ناپاک سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی اور اسلام وپاکستان مخالف سازشوں کو ناکام بناتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ امام مہدی علیہ السلام کی ذات مقدسہ پر مسلمانون کے تمام مسالک کا اجماع اور مکمل ایمان ہے، امام مہدی علیہ السلام عجل اللہ فرج اور ان کے ظہور کے خلاف امریکا، اسرائیل اور انکی غلام عرب بادشاہتوں کے ناپاک عزائم بے نقاب ہو چکے ہیں، امام مہدی علیہ السلام عجل اللہ فرج سے جنگ کا اعلان کرکے عرب بادشاہت ثابت کر چکی ہے کہ ان کا اسلام و مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں، یہ صرف امام مہدی علیہ السلام عجل اللہ فرج کے ظہور سے پریشان امریکا اور اسرائیل کے غلام ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری