بریکنگ نیوز: دمشق ہائی وے پر بس میں دھماکہ


بریکنگ نیوز: دمشق ہائی وے پر بس میں دھماکہ

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے دمشق سے السویداء جانے والی ہائی وے پر ایک بس میں 5 دستی بموں کے پھٹنے کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دمشق سے السویداء جانے والی بس بم دھماکوں کی زد میں آگئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلح گروپوں نے بس کو 5 دستی بموں سے اڑا دیا ہے۔

یہ حملہ دمشق سے السویداء جانے والی ہائی وے پر واقع کوع حدر کے علاقے میں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آستانہ اجلاس میں ہونے والے معاہدے میں شام میں 4 علاقوں کو امن زون قرار دئے جانے پر روس، ترکی اور ایران کے درمیان اتفاق ہوا تھا اور تاکید کی گئی تھی کہ ان علاقوں میں کسی قسم کی کوئی لڑائی نہیں ہوگی تاہم امریکی وزارت دفاع نے گزشتہ روز بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن نے اس معاہدے پر دستخط نہیں کئے لہٰذا وہ جب چاہے اور جہاں چاہے، دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرسکتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری