امت مسلمہ کے تمام مسالک کے درمیان اختلافات بہت کم اور مشترکات زیادہ ہیں + ویڈیو


امت مسلمہ کے تمام مسالک کے درمیان اختلافات بہت کم اور مشترکات زیادہ ہیں + ویڈیو

پاکستان کے نامور مذہبی سکالر کا کہنا ہے کہ عام طور پر یہ سمجھا یہ جاتا ہے کہ غالباً بہت بڑے بڑے اختلافات ہیں، لیکن اگر حقیقت کو دیکھیں، علمی بنیادوں کو تلاش کریں تو حقیقت یہ ہے کہ امت مسلمہ میں جتنے بھی مسالک موجود ہیں ان میں مشترک امور بہت زیادہ ہیں اور اختلافی چیزیں بہت کم ہیں۔

پاکستان کے نامور مذہبی سکالر اور ریڈیو پاکستان کے پروگرام حی علی الفلاح میں ایک عرصے تک خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر طفیل ہاشمی کا تسنیم نیوز کے ساتھ انٹرویو میں کہنا ہے کہ ہمارے ہاں مختلف مسالک پائے جاتے ہیں، اور بالعموم ان مسالک کا تعارف ان اختلافی مسائل کے ذریعے کیا جاتا ہے، جو کسی بھی مسلک کا طرہ امتیاز ہیں، اور سمجھا یہ جاتا ہے کہ غالباً بہت بڑے بڑے اختلافات ہیں، لیکن اگر حقیقت کو دیکھیں، علمی بنیادوں کو تلاش کریں تو حقیقت یہ ہے کہ امت مسلمہ میں جتنے بھی مسالک موجود ہیں ان میں مشترک امور بہت زیادہ ہیں، اور اختلافی چیزیں بہت کم ہیں۔

ڈاکٹر پروفیسر طفیل ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ پوری امت مسلمہ دو بڑی چیزوں سے منسلک ہے، اللہ کی کتاب اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شخصیت کہ جن کے ذریعے سے اللہ کی کتاب کی تفسیر و توضیح ہوتی ہے اور اس کتاب کی عملی تفسیر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی سنت کے ذریعے سے کی ہے، یہ دو ایسی چیزیں ہیں جن پر ساری امت مسلمہ متفق ہے، اس میں اختلاف بہت کم ہے، صرف اختلاف تنوع ہے، جیسے ایک ہی کام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مختلف طریقوں سے کیا ہو، بجائے اس کے اس کو اختلاف کہا جائے، اسے یہ کہا جائے گا کہ یہ وسعت ہے۔ سنت و احادیث نے وسعت پیدا کی ہے اختلاف کو جنم نہیں دیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری