حماس کے سربراہ کا دورہ ایران


حماس کے سربراہ کا دورہ ایران

فلسطینی مقاومتی اسلامی تنظیم حماس کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ نئے لیڈر اسمعیل ہنیہ ایک وفد کے ہمراہ مستقبل قریب میں ایران کا دورہ کریں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے حماس کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ اوسامہ ہمدان کے بیان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ حماس کے نئے لیڈر اسمعیل ہانیہ ایک وفد کے ہمراہ مستقبل قریب میں ایران کا دورہ کریں گے۔  

انہوں نے حماس کے وفد کے مصر کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ دورہ کامیاب رہا اور اس دورے کے نتجے میں جلد ہی باہمی طور پر کئی معاہدے طے پا جائیں گے جو طرفین کے لئے سودمند ثابت ہوںگے۔

واضح رہے کہ 6 مئی 2017 کو 54 سالہ اسمعیل ہنیہ کا نام حماس کے نئے سربراہ کی حیثیت سے سامنے آیا تھا۔

وہ اپنی سوچ میں لچک رکھنے والے لیڈر کی شہرت رکھتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری