"نصر" بیلسٹک میزائل انڈیا کی چالیس ڈویژن فوج کا پندرہ منٹ میں صفایا کر سکنے کی صلاحیت رکھتا ہے


"نصر" بیلسٹک میزائل انڈیا کی چالیس ڈویژن فوج کا پندرہ منٹ میں صفایا کر سکنے کی صلاحیت رکھتا ہے

پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ چھ سال قبل انڈیا نے کولڈ ڈاکٹرائن کے تحت چالیس نئی آرمرڈ ڈویژن بنائی تھیں تاکہ پاکستان کو جہاں چاہیں ٹارگٹ کرکے دو لخت کر دیں۔

پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے تسنیم نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ سال قبل انڈیا نے کولڈ ڈاکٹرائن کے تحت چالیس نئی آرمرڈ ڈیژن نئی بنائی تھیں تاکہ پاکستان کو جہاں چاہیں ٹارگٹ کرکے دو لخت کر دیں، تو اس موقع پر پاکستان نے امریکہ سے شکوہ کیا کہ امریکہ چالیس ڈویژن کو اسلحہ دے رہا اور انہیں مسلح کر رہا ہے۔ جس پر امریکہ نے جواب دیا تھا کہ یہ ہندوستان اور پاکستان کا باہمی معاملہ ہے خود حل کریں۔

امریکی اپنے پیسے بناتے رہے، اسلحہ بیچتے رہے اور انڈیا نے چالیس ڈویژن فوج تیار کر لی، اس موقع پر پاکستانی سائنسدانوں نے چالیس ڈویژن فوج کے لئے بیلسٹک میزائل "نصر" کے نام سے تیار کیا، جو انڈیا کی چالیس ڈویژن فوج کا پندرہ منٹ میں صفایا کر سکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری